Urdu Script For News Report


خیبرپختونخوا جو ایک مردم خیز سوبہ تصوّر کیا جاتا ہے, اِس سوبے کی تعلیمی تاریخ کی جب بات ہوتی ہے تو ہمیشہ جامعہ پشاور یعنی "پشاور یونیورسٹی" کا نام زبان زدِ عام رہتی ہے۔

پشاور یونیورسٹی میں کم و بیش 45 ڈیپارٹمنٹ موجود ہیں جن میں سے ایک ڈیپارٹمنٹ جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن کا بھی ہے۔

 صحافت نہ صرف ایک پیشہ ہے بلکہ جنون ہے۔ صحافت اور صحافیوں نے ہمیشہ اِس ملک کی بقاء کیلئے اہم اور نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ پشاور یونیورسٹی میں صحافت کا باقاعدہ آغاز1988 کو ہوا۔

صحافت ریاست کا اہم ستون ہی نہیں بلکہ معاشرے کا عکاس بھی ہے اور اِس شعبے کو مفید و مؤثر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ اِس کی بنیادیں مضبوط ہوں۔ اِس اہم ستون کا دارومدار جرنلزم ڈیپارٹمنٹ ہر ہے جبکہ وقت کا تقاضہ ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح اِس ادارے کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔

 جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن جامعہ پشاور کا ایک تاریخی ڈیپارٹمنٹ ہے جس نے صحافت کو ایسی انمول شخصیات عطا کئے جو صحافت میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ کامیابی کی اِس سفر کو رواں دواں رکھنے اور اِدارے کو دوام بخشنے کیلئے ضروری ہے کہ خامیوں کی نشاندھی کرکے اس کی تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ گزشتہ کئی مہینوں سے اِس ڈیپارٹمنٹ کا ٹی وی لیب، کمپیوٹر لیب اور براڈ کاسٹنگ سیکشن غیر معمولی توجہ کا شکار ہے۔

طلباء کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ انھیں وہ سہولیات فراہم کی جائیں جس کے باعث وہ اپنی  صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس شعبے کو مزید مفید و مؤثر بناتے ہوئے اسے حقیقی معنوں میں ریاست کا چوتھا اہم ستون منوا سکیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

Love's Strength: A Powerful Force for Good

Tickled by Time: Adventures of a Chuckling Universe

Short Introduction of Sociology by Azam Shah