فلسفہ کے گاڈ فادر عمانویل کانٹ نے زندگی بھر شادی نہ کی !!

فلسفہ کے گاڈ فادر عمانویل کانٹ نے زندگی بھر شادی نہ کی، کانٹ کی ایک دوست تھی جو اس سے محبت کرتی تھی، لیکن کانٹ اس سے شادی کے موضوع پر کبھی بات نہیں کرتا تھا اور اس کےعلاوہ ہر موضوع پر بات کرتا تھا ، طویل انتظار کے بعد، کانٹ کی دوست ایک دن اسے یہ بتانے پر مجبور ہو گئی کہ وہ اسے اپنے شوہر کے طور پر چاہتی ہے! کانٹ نے سوچنے کے لیے وقت مانگا اور کیونکہ کانٹ اپنی منطقی، ریاضیاتی اور فلسفیانہ تشکیل کی وجہ سے محتاط سوچ کے سوا کچھ نہیں جانتا تھا… لہٰذا کانٹ نے 350 وجوہات تشکیل دیں جو شادی نہ کرنے پر دلائل تھے اور شادی کرنے کے حق میں کانٹ نے 354 سے زیادہ وجوہات تشکیل دیں جو اسے لڑکی کا ہاتھ مانگنے کا کہتی تھیں - شادی کے حق میں دلائل زیادہ تھے اس نتیجے کے بعد کانٹ نے لڑکی کے خاندان والوں سے بات کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کے گھر پہنچا، لڑکی کے والد نے اسے سرد مہری سے بتایا کہ اس کی بیٹی نے کسی اور سے شادی کر لی ہے اور اس کے اب دو بچے ہیں۔ لڑکی نے کانٹ سے محبت کرنے کے باوجود کسی اور سے شادی کیوں کر لی؟ کیونکہ کانٹ کو شادی کے بارے میں سوچنے کے لیے سات سال کی مدت لگی- کانٹ کو اس واقع...